ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں کو لے جا رہا نیپالی طیارہ لاپتہ، ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع

چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں کو لے جا رہا نیپالی طیارہ لاپتہ، ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع

Sun, 29 May 2022 20:36:08    S.O. News Service

کھٹمنڈو،29؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیپال کی نجی ایئرلائن تارا ایئر کا ایک  طیارہ اتوار کے روز لاپتہ ہو گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس   طیارے کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایئر لائن کے عہدیداران کے حوالے سے آ رہی خبروں کے مطابق اس چھوٹے سے  مسافر طیارے میں کل 22 مسافر سوار تھے، جن میں سے چار ہندوستانی ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ  طیارہ 43 سال پرانا تھا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ طیارہ  ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرا گیا ہوگا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے اڑان بھری تھی۔ طیارہ صبح سوا 10 بجے محو پرواز ہوا اور 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان پھنیندر منی پوکھرال نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے فوری طور پر دو نجی ہیلی کاپٹروں  کو روانہ کردیا ہے۔ تلاشی مہم کے لیے نیپال آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیپال میں چھوٹے طیاروں سے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جاتی  ہے۔  اوریہ طیارہ سیاحتی مقام پوخارا سے 80 کلومیٹر دور جومسوم کے مقام جا رہا تھا۔

اطلاع کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4  ہندوستانی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

مستانگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ڈی ایس پی رام کمار دانی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق جہاز کی تلاش میں موسم کی خرابی کے سبب مشکلات پیش آرہی ہیں البتہ  انہوں نے امید ظاہر کی کہ جہاز کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔


Share: